ETV Bharat / state

'لوگوں کے مسائل سننے کی خصوصی ہدایت' - کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر موصوف نے ہمیں لوگوں کے مسائل سننے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔

بصیر خان
بصیر خان
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 9:07 PM IST

بصیر احمد خان نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹ لوگوں کو اعتماد میں لئے جانے کے بعد ہی شروع کیے جائیں گے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر موصوف نے ہمیں لوگوں کے مسائل سننے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروجیکٹ لوگوں کو اعتماد میں لئے جانے کے بعد ہی شروع کئے جائیں گے۔

بصیر خان نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک روزہ دورے کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا: 'لیفٹیننٹ گورنر صاحب نے ہمیں جگہ جگہ پر جانے اور وہاں لوگوں کو سننے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔ ہم سے کہا گیا ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے جانے چاہئیں'۔

انہوں نے کہا: 'ہم ترقی یقینی بنانے پر گامزن ہیں۔ لوگوں کے تمام مطالبات رجسٹر کئے جاتے ہیں۔ جو میرے حد اختیار میں ہوتا ہے میں موقع پر ہی اس کا اعلان کرتا ہوں۔ کچھ ایسے مسائل ہوتے ہیں جن کا گورنر صاحب کی نوٹس میں لانا ضروری ہوتا ہے وہ مسائل ان کی نوٹس میں لاتے ہیں'۔

مشیر موصوف نے مزید کہا کہ تمام لٹکے ہوئے پروجیکٹوں اور بیک ٹو ولیج پروگراموں کے بعد ہاتھوں میں لئے گئے تمام پروجیکٹوں پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.