سپریم کورٹ نے انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ کیا انتظامیہ عمر عبداللہ کو رہا کرنے کا کوئی منصوبہ رکھتی ہے، اگر ایسا کچھ ہے تو انہیں فوراً رہا کیا جائیں۔
جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے وکیل سے پوچھا کہ کیا انتظامیہ عمر کی رہائی کے بارے میں سوچ رہا ہے یا نہیں۔ وکیل نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے اس بارے میں معلومات حاصل کرکے عدالت کو آگاہ کرے گا۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دی ہے۔
سماعت کے دوران سارہ پائلٹ کے وکیل کپل سبل نے بنچ سے کیس کی سماعت جلد کرنے کی درخواست کی ۔ خیال رہے سارہ پائلٹ نے اپنے بھائی عمر عبداللہ کے لیے قیدی منظوری عرضی دائر کی ہے۔
انہوں نے گزشتہ 10 فروری کو عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے اپنے بھائی عمر عبداللہ کو جے کے-پی ایس اے -1978 کے تحت حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا تھا۔
بنچ نے گزشتہ 14 فروری کو درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔
عمر عبداللہ پانچ اگست، 2019 سے سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں ہیں۔ اس قانون کے تحت، عمر عبداللہ کی چھ ماہ کی احتیاطاً حراستی مدت پانچ فروری 2020 کو ختم ہونے والی تھی، لیکن حکومت نے انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا۔