جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بادامی باغ میں واقع فوجی کنٹینمنٹ زون میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور اپنے آپ کو ہلاک کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 آر آر میں تعینات فوجی اہلکار نوین کمار جو اتر پردیش کے بھگوان پور علاقے کے رہائشی تھے، انہوں نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
ایک فوجی افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کانوائے گراؤنڈ میں مذکورہ اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔