نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے تاریخ رقم کردی۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بمراہ نے ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ بمراہ نے بین الاقوامی کرکٹ میں بڑا مقام حاصل کیا ہے۔
جسپریت بمراہ نے تاریخ رقم کر دی۔
دراصل جسپریت بمراہ نے اپنی 400 بین الاقوامی وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ بمراہ 400 وکٹیں لینے والے ہندوستان کے 10ویں بولر بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ سب سے کم میچوں اور اننگز میں 400 وکٹیں لینے والے پانچویں ہندوستانی بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس میچ میں بمراہ نے شادمان اسلام، مشفق الرحیم، حسن محمود کو اپنا شکار بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تسکین احمد کو بھی بولڈ کیا۔ اب تک بمراہ نے 11 اوورز میں 50 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
𝟒𝟎𝟎 𝐰𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐈𝐧𝐝𝐢𝐚 💥💥
— BCCI (@BCCI) September 20, 2024
A milestone to savour! @Jaspritbumrah93 has picked up his 400th wicket for #TeamIndia.
Hasan Mahmud is caught in the slips and Bangladesh are now 112-8.#INDvBAN @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/HwzUaAMOBt
30 سالہ فاسٹ باؤلر نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے لیے 20.48 کی اوسط سے مجموعی طور پر 162 وکٹیں حاصل کی ہیں، جب کہ ون ڈے کرکٹ میں ان کے پاس 23.55 کی اوسط سے 149 وکٹیں ہیں۔ بمراہ کے نام ٹی 20 کرکٹ میں 17.75 کی اوسط سے 89 وکٹیں ہیں۔ ایسے میں انہوں نے 196 بین الاقوامی میچوں کی 227 اننگز میں مجموعی طور پر 400 وکٹیں اپنے نام کر لی ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔
بھارت کے لیے تیز ترین 400 بین الاقوامی وکٹیں
اشون 400 بین الاقوامی وکٹیں مکمل کرنے والے ہندوستان کے پہلے بولر ہیں۔ اشون نے 216 اننگز میں 400 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کے بعد کپل دیو دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے کل 220 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ تیسرے ہندوستانی محمد شامی ہیں جنہوں نے 224 اننگز میں 400 وکٹیں حاصل کیں۔ انیل کمبلے 226 اننگز میں 400 بین الاقوامی وکٹیں لینے والے چوتھے ہندوستانی بولر ہیں۔ اب جسپریت بمراہ سب سے کم میچوں اور اننگز میں 400 بین الاقوامی وکٹیں لینے والے پانچویں ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔