ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بڈگام میں عوامی ریلی سے خطاب کیا - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئیبگ میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی ترقی بہت ضروری ہے اور نوجوانوں کے لئے روزگار بھی ضروری ہے مگر جب تک یہ تار ہمارے درمیان ہیں اس وقت تک یہاں پر خوشحالی نہیں آسکتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے بڈگام میں عوامی ریلی سے خطاب کیا
محبوبہ مفتی نے بڈگام میں عوامی ریلی سے خطاب کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 8:21 PM IST

Updated : Sep 20, 2024, 9:13 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر): پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما محبوبہ مفتی نے بڈگام کے سوئیبگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں پر خوشحالی ہو ترقی ہو اور روزگار کے مواقعے پیدا ہوں۔ انہوں نے جموں و کشمیر سے متعلق کئی اہم سیاسی مسائل پر روشنی ڈالی جس میں خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی بات کہی گئی۔ محبوبہ مفتی نے اس سلسلے میں مقامی مفادات کے لیے اپنی پی ڈی پی کی وکالت پر توجہ مرکوز کی۔

محبوبہ مفتی نے بڈگام میں عوامی ریلی سے خطاب کیا (ETV Bharat)

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسلۂ کشمیر ایسا مسلۂ ہے کہ آپ چاہیں اس پر چاہیں کتنی بھی لیپا پوتی کریں، جب تک کانٹوں کی یہ تاریں ہمارے لوگوں کے ارد گرد بچھی ہیں تب تک مسلۂ کشمیر زندہ ہے اور اس کا حل نکالنا ضروری ہے اور سوئیبگ کی عوام اس بات کو زیادہ بہتر سمجھتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں اپنے دور حکومت کے دوران نوجوانوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے جیسے معاملات پر اپنے موقف کے بارے میں آواز اٹھاتی رہی ہوں اور اس کا موازنہ اپنے سیاسی مخالفین کے ریکارڈ سے کرتی ہوں۔ محبوبہ نے نوجوانوں کو تشدد سے دور رکھنے اور خطے میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنی پارٹی کے دیرینہ عزم کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

محبوبہ مفتی کا عمر عبداللہ کو چیلینج، اگر جرات ہے تو وہ بھی نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کرکے دکھا دیں

محبوبہ مفتی کا خطاب جموں اور کشمیر کے اسمبلی انتخابات سے قبل مسلسل منعقد ہونے والی ریلیوں کی ایک بڑی سیریز کا حصہ ہے، چونکہ محبوبہ مفتی بذات خود ان انتخابات میں بحیثیت امیدوار نہیں ہیں لیکن وہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے اسٹار کیمپینر کے طور پر لوگوں سے پی ڈی پی کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 20, 2024, 9:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.