ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام سڑک حادثہ میں بی ایس ایف کے چار جوان ہلاک، متعدد زخمی - Budgam road accident - BUDGAM ROAD ACCIDENT

ایک اہلکار نے بتایا کہ بی ایس ایف کے 36 جوانوں سے بھری ایک بس بریل گاؤں میں سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔

بڈگام سڑک حادثہ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک، متعدد زخمی
بڈگام سڑک حادثہ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک، متعدد زخمی (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 8:05 PM IST

Updated : Sep 20, 2024, 9:08 PM IST

بڈگام : یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں آج شام سے پہلے ضلع کے بریل وترہیل علاقے میں ایک بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ بی ایس ایف کے 36 جوانوں سے بھری ایک بس بریل گاؤں میں سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں بی ایس ایف کے چار اہلکار کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دو درجن سے زیادہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ڈی آر ایف بڈگام اور دیگر ایجنسیوں کا مشترکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کشمیر کے مطابق اب تک چار ڈیڈ باڈی نکالی گئی ہیں۔ زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کو بچا کر مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا ہے۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس پوسٹ وترہیل نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے

Last Updated : Sep 20, 2024, 9:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.