ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آزاد امیدوار ہماری پارٹی کے عہد یدار نہیں، ان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں: این سی صوبائی لیڈر، شیخ بشیر - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

جموں میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شیخ بشیر نے کہا کہ ایسے امیدوار جو کبھی ہماری پارٹی سے تعلق رکھتے تھے اور اب پارٹی چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑرہے ہیں، ایسے امیدواروں سے ہمارا یا پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹیوں میں اتحاد ہوتا ہے تو ہر پارٹی پر دباؤ رہتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جاتا ہے تو اس سے پارٹی کا پھر کوئی تعلق نہیں رہتا ہے۔

آزاد امیدوار ہمارے عہد یدار نہیں: این سی رکن
آزاد امیدوار ہمارے عہد یدار نہیں: این سی رکن (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 6:47 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں پہلے حلقے کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور دوسرے پرحلے کے لئے 25 ستمبر کو ووٹنگ ہونا ہے۔ اس مرحلے کے لئے بھی مختلف پارٹیوں کے امیدوار اور انکے کارکن دل و جان سے لگے ہیں۔ جہاں ۔جہاں ووٹ ڈالے جائیں گے وہاں پر امیدوار ان حلقوں میں جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں اور علاقے کی ترقی کی بات کر رہے ہیں۔

آزاد امیدوار ہمارے عہد یدار نہیں: این سی رکن (ETV Bharat)

جموں و کشمیر میں بہت سے ایسے امیدوار ہیں جو نیشنل اور علاقائی پارٹیاں چھوڑکر آزاد امیدوار کے طور پر اس بار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدوار کا ایسا ماننا ہے کہ آزاد امیدوار کے طور پر انکی کارکردگی زیادہ اچھی رہے گی اور ووٹ شیئر بھی زیادہ رہے گا۔

جموں میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی سکریٹری شیخ بشیر نے اس سلسلے میں کہا کہ اگر اکرم چودھری کی بات کی جائے تو وہ 2014 میں سورنکوٹ سیٹ سے کانگریس کے ایم ایل اے تھے، لیکن انہوں نے 2020 میں پارٹی چھوڑ دی اور کاروباری شخصیت الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پارلیمانی انتخابات کے دوران انہوں نے ایک اور چھلانگ لگائی اور اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ ملنے کی امید میں این سی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑہیں:

تاہم، جب کانگریس اور این سی نے اتحاد میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا، تو اکرم کے خواب چکنا چور ہوگئے اور انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔ اکرم نیشنل کانفرنس گجر رہنما اور رکن اسمبلی میاں الطاف کے کزن ہیں۔ شاہنواز اور اکرم دونوں کو طبقہ کے ووٹرز کی کافی حمایت حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.