ETV Bharat / state

سیمنار بعنوان ’سرسید کا تصور تاریخ‘ منعقد

کشمیر یونیورسٹی میں سالانہ ’’علامہ اقبال یادگاری خطبے‘‘ میں رواں برس ’’سرسید کا تصور تاریخ‘‘ کے عنوان سے سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 8:37 PM IST

kashmir university
کشمیر یونیورستی میں سالانہ علامہ اقبال یادگاری تقریب منعقد

کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زباں، نئی دہلی کے تعاون سے سالانہ علامہ اقبال یادگاری خطبے کا اہتمام کیا جس میں طلباء، اسکالرس، صحافیوں اور دانشور حضرات نے شرکت کی۔

یہ پروگرام یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں امسال بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفاقی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ جسٹس بشیر احمد کرمانی نے بھی بحیثیت مہمان ذی وقار شرکت کی۔

پروفیسر آفاقی نے ’’سرسید کا تصور تاریخ‘‘ کے موضوع پر تفصیلاً خطبہ دیا جس سے وہاں موجود طلباء، اسکالرس اور دیگر شرکاء مستفید ہوئے۔ انہوں نے سر سید احمد خان کے زندگی اور وسیع نظریے پر سیر حاصل گفتگو کی۔

تقریب میں جسٹس بشیر احمد کرمانی نے بھی اس موقع پر سر سید احمد خان کی علمی و سماجی خدمات پر ایک کلیدی خطبہ پیش کیا۔

تقریب میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اروو سے وابستہ پروفیسر مشتاق حیدر، شعبہ صحافت کے پروفیسر ناصر مرزا کے علاوہ شعبہ اردو کے صدر پروفیسر نظیر احمد نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.