جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سمتھن بجبہاڑہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ہے۔
ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے سیمتھن علاقے کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کاوائی شروع کر دی۔
تلاشی مہم کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا، اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہوا، جو ابھی بھی جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر انکاونٹر کی تصدیق کی ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس جھڑپ میں لگے ہوئے ہیں۔