ETV Bharat / state

IGP Kashmir on Surrender Militants: والدین اپنے فرزندوں کو عسکریت پسندی کی راہ چھوڑنے کی اپیل کریں - اہم خبر جموں و کشمیر پولیس

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ہڈی گام علاقے میں دیر رات سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دونوں مقامی عسکریت پسندوں نے اپنے والدین اور پولیس کی اپیل پر خودسُپردگی کی۔ Militants Surrender in Kulgam

parents-should-appeal-militant-sons-to-surrender-says-igp Kashmir-vijay-kumar
والدین اپنے فرزندوں کو عسکریت پسندی کی راہ ترک کرنے کی اپیل کریں، پولیس
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 4:41 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ اگر وادی میں والدین اپنے ان فرزندوں کو جو عسکریت پسند بن گئے ہیں، کو عسکریت پسندی کا راستہ ترک کرنے کی تلقین کریں گے تو نوجوانوں کی جانوں کا زیاں نہیں ہوگا۔

parents-should-appeal-militant-sons-to-surrender-says-igp Kashmir-vijay-kumar
والدین اپنے فرزندوں کو عسکریت پسندی کی راہ ترک کرنے کی اپیل کریں، پولیس
کشمیر رینج کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار کے حوالے سے کشمیر پولیس زون نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کیا کہ اگر والدین اپنے ان فرزندوں سے، جو عسکریت پسندوں میں شامل ہوئے ہیں، کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کریں، چاہے وہ انکاؤنٹر کے دوران پھنس گئے ہوں یا عسکریت پسندی میں شامل ہوئے ہوں، تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں جیسا کہ آج کے انکاؤنٹر میں دو جانیں بچائی گئیں۔

وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں کے سرینڈر کرنے پر ان کے اہل خانہ کی کوششوں اور سکیورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہیے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔ Mehbooba on Surrender Militants

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادیگام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی عسکریت پسندوں نے اہل خانہ کی اپیل پر سکیورٹی فورسز کے سامنے سرینڈر کیا۔ Two local militants Surrender in kulgam

خودسُپردگی کرنے والے عسکریت پسندوں میں ایک کی شناخت ندیم عباس میر ساکن گوفبل کولگام اور کفیل احمد میر ساکن میر پورہ قیموہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ دونوں ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ تھے۔ وہیں پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.