ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: اسی ہزار سے زائد یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے

تیس جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کا قافلہ آج جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہوا۔ امرناتھ یاترا شروع ہونے کے بعد 80 ہزار سے زائد یاتریوں نے شیولنگ کا درشن کیا۔ Amarnath Yatra 2022

over-80000-devotees-perform-amarnath-yatra-so-far
اسی ہزار سے زائد یاتریوں نے بابا برفانی کے درشن کیے
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 3:23 PM IST

سرینگر: غیر معمولی سکیورٹی بندوبست کے بیچ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح زائد از چھ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ جنوبی کشمیر میں واقع امرناتھ گھُپا کی طرف روانہ ہوا۔ Amarnath Yatra 2022

حکام نے بتایا کہ 5 ہزار 726 یاتریوں پر مشتمل قافلہ بدھ کی صبح گُپھا کی طرف روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 3 ہزار617 یاتری پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جب کہ 2 ہزار 109 یاتری بالتل روٹ سے روانہ ہوئے۔ Amarnath yatra on pahalgam route

30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از 80 ہزار یاتریوں نے شیو لنگ کا درشن کیا۔ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 7 یاتری حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوئے۔ دریں اثنا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو سانس کی بیماری ہے اُنہیں یاتر پر نہیں آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اب کی بار امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.