ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti On Probe on Shopian Incident شوپیاں میں مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے، محبوبہ مفتی - جموں و کشمیر ٹارگیٹ کلنگ

پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع شوپیاں میں پولیس کی طرف سے ہلاک کیے گئے مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند عمران بشیر گنائی کی ہلاکت پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔Mehbooba Mufti On Probe on Shopian Incident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 4:21 PM IST

سرینگر: پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع شوپیاں میں پولیس کی طرف سے ہلاک کیے گئے مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند عمران بشیر گنائی کی ہلاکت پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پنڈت پورن بھٹ اور غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکتیں مذمت خیز ہے۔Mehbooba Mufti On Probe on Shopian Incident

شوپیاں میں مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے، محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ پولیس نے عمران بشیر گنائی کو ہائی برڈ عسکریت پسند ہونے کے الزام میں گرفتار کیا اور آج کہا کہ ان کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا۔ انہوں نے پولیس کو سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائے کہا کہ پولیس حراست میں کیسے مذکورہ نوجوان عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوا اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ کہیں انتظامیہ یہاں ریاست پنجاب میں جو نوے میں "کیچ اینڈ کل"Catch & Kill پالیسی لاگو کی تھی یہاں بھی اس کو اپنایا جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جوں ہی گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات نزدیک آئیں گے کشمیر میں صورتحال خراب کی جائے گی تاکہ حکمران جماعت کو اس کا فائدہ انتخابات میں ملے۔قابل ذکر ہے کہ ضلع شوپیاں کے حرمین گاؤں میں پیر کی رات مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینڈ حملے میں دو غیر مقامی مزدوروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقامی نوجوان عمران بشیر گنائی کو گرفتار کرکے اس کو ہائبرڈ عسکریت قرار دیا۔

مزید پڑھیں: Militant Killed in Shopian شوپیاں میں ایک مبینہ عسکریت پسند ہلاک

وہیں پولیس نے آج صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شوپیاں میں دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار کیے گئے مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند عمران بشیر گنائی کے انکشاف پر سکیورٹی فورسز نے نوگام شوپیاں علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران ایک کمین گاہ میں موجود عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے عمران بشیر گنائی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کمین گاہ/ جائے تصادم سے ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.