جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تازہ برف باری دیکنے کو ملی۔ خراب موسم کے پیش نظر کشمیر ینورسٹی نے آج کے تمام امتحانات ملتوی کردیے۔Snowfall in Valley KU Postpones Exams
محکمۂ موسمیات نے کشمیر میں گذشتہ روز تین دنوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی تھی جس کے بعد وادی میں گذشتہ شام دیر گئے ہی تازہ برف باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔Weather in Kashmir
گلمرگ، مچل، زیڈ گلی، سادھنا پاس، بارہمولہ کے بالائی علاقوں، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں بھاری برف باری ریکارڈ کی گئی۔ گلمرگ میں دیر شام تک 10 انچ سے زیادہ برف پڑی۔
یہ بھی پڑھیں : Snowfall in Kashmir: کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
ٹنگمرگ میں بھی برف جمع ہو گئی تھی۔ شوپیاں ضلع میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی برف باری ہو رہی ہے۔