ETV Bharat / state

فاروق عبد اللہ کی جائیداد اٹیچ کرنے پر ہائی کورٹ میں سماعت آج

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پیروی کے لیے گزشتہ سماعت کے دوران سینیئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرہ اور ایڈوکیٹ اریب کاووسہ عدالت میں حاضر ہوئے تھے جبکہ ای ڈی کی جانب سے طاہر مجید شمسی موجود تھے۔

جے کے سی اے معاملہ: ہائیکورٹ میں سماعت آج

author img

By

Published : May 11, 2021, 6:47 AM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں منگل کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی تقریباً بارہ کروڑ روپے مالیت کی جائیداد اور اراضی اٹیچ کرنے کے خلاف دائر عرضی پر سماعت ہوگی۔

گزشتہ مہینے (اپریل) کی دو تاریخ کو ہوئی سماعت کے دوران بینچ نے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد معاملے پر اپنے عبوری حکم کو محفوظ کر لیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پیروی کے لیے گزشتہ سماعت کے دوران سینیئر ایڈووکیٹ سدھارتھ لوتھرہ اور ایڈوکیٹ اریب کاووسہ عدالت میں حاضر ہوئے تھے جبکہ ای ڈی کی جانب سے طاہر مجید شمسی موجود تھے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس ونود چیٹرجی کول پر مشتمل جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے طرفین کی اپیلیں تقریباً دو گھنٹے تک سننے کے بعد معاملے پر اپنے عبوری آرڈر کو محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بینچ کا کہنا تھا کہ "ابھی تک درخواست گذار کو صرف شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور جس کی آخری تاریخ اپریل مہینے کی 20 تاریخ تھی۔ وہیں اٹیچمنٹ کا آرڈر صرف 180 دنوں تک ہی عائد ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ عبوری حکمنامہ جاری کرنے کے لیے یہ صحیح وقت نہیں ہے"۔

بینچ کا مزید کہنا تھا کہ 'ان سب وجوہات کی بنا پر رسپونڈینٹ کو تین ہفتوں کے اندر ایفی ڈیویٹ عدالت میں جمع کرنا ہو گا۔ جس کے بعد پٹیشنرز اپنا جواب ایک ہفتے کے اندر جمع کر سکتے ہیں۔ معاملے پر اگلی سماعت آئندہ مہینے کی 11 تاریخ کو ہوگی'۔اس سے قبل ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کی اپیلوں پر سماعت کے بعد معاملے کو ڈویژن بینچ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بینچ کا ماننا تھا "اس معاملے سے ملتی جلتی درخواست پہلے سے ہی ڈویژن بینچ میں زیر بحث ہے۔ اس معاملے میں کچھ مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ اس لیے اس کو بھی ڈویژن بینچ کو بھیجنا مناسب ہوگا اور چیف جسٹس اس بینچ کو تشکیل دیں گے"۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے دوران فاروق عبداللہ کی تقریباً 11.86 کروڑ مالیت کی اراضی اور جائیداد اپنی تحویل میں لی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.