ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 102 کیسز درج

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 8:16 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کووڈ کی وجہ سے ایک موت ہوئی جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 4375 ہوگئی۔ ان میں کشمیر میں 2236 اور جموں میں 2139 شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 102 کیسز درج
جموں و کشمیر میں کورونا کے 102 کیسز درج

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 کورونا کے کیسز درج کئے گئے۔ کشمیر میں 82 جب کہ جموں میں 20 فعال معاملے ریکارڈ ہوئے۔

اس سے قبل 17 اور 18 جولائی کو کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا تاہم اس کے بعد معاملوں میں دوبارہ کمی دیکھی گئی۔ جموں و کشمیر میں اب کل ملاکر 320759 کیسز ہیں تاہم خطہ میں اب صرف 1200 معاملے ہی فعال ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کووڈ کی وجہ سے ایک موت ہوئی جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 4375 ہوگئی۔ ان میں کشمیر میں 2236 اور جموں میں 2139 شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 315184 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189 افراد کو مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے فعال معاملوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جہاں فروری میں فعال معاملوں کی کل تعداد 600 سے کم ہوگئی تھی لیکن مئی - جون میں یہ تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.