ETV Bharat / state

پاکستانی خاتون کی ضمانت منظور - ٹرائل کورٹ

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا کہنا ہے 'درخواست گزار فائزہ بیگم کو تین سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

پاکستانی خاتون کی ضمانت کو منظوری دی
پاکستانی خاتون کی ضمانت کو منظوری دی
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 1:47 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے ذریعہ 2019 میں غیر ملکی (ترمیمی) ایکٹ 2004 کے دفعہ 14-اے کے تحت زیر حراست ایک پاکستانی خاتون کی ضمانت کو منظوری دے دی ہے۔

ہائی کورٹ کا کہنا ہے 'درخواست گزار فائزہ بیگم کو تین سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

جسٹس سنجے دھر نے کہا 'درخواست گزار کو 18 مارچ 2019 کو ٹرائل کورٹ نے سزا سنائی تھی اور تب سے وہ جیل میں ہے۔ ابھی تک خاتون دو سال اور تین ماہ سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکی ہیں'۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے ذریعہ سنہ 2019 میں غیر ملکی (ترمیمی) ایکٹ 2004 کے دفعہ 14-اے کے تحت جرم ثابت نہ ہونے پر ایک پاکستانی خاتون کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر: پاکستان آرمی کے مورٹار فیوز برآمد، سکیورٹی فورسز متحرک

کورٹ نے یہ بھی ریکارڈ کیا کہ اس مقدمے کے ریکارڈ سے متعلق یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ اگرچہ درخواست گزار غیر ملکی شہری ہے، پھر بھی اس نے جموں و کشمیر کی رہائشی سے شادی کی ہے اور مذکورہ شادی کے بعد اس کے بچے بھی ہیں۔

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ درخواست گزار رجسٹرار جوڈیشل کے سامنے اس حوالے سے ایک انٹری بھی دائر کرے گی اور اسے ہر ماہ میں ایک بار عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.