ETV Bharat / state

اسٹیڈیم، یونیورسٹی کیمپس اور شادی خانے کووڈ سینٹر میں تبدیل

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:22 AM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد حنیف نے کہا ان سہولیات کے علاوہ 1،300 مزید بستروں پر مشتمل ہائی ٹیک کووڈ سنٹر تیار کیا جائے گا۔

اسٹیڈیم، یونیورسٹی کیمپس اور شادی خانے کووڈ سہولیات میں تبدیل

کووڈ-19 کے مثبت کیسز اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کو سرینگر میں انڈور اسٹیڈیم، تین یونیورسٹی کیمپس اور ایک شادی خانہ کو کووڈ-19 سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

کشمیر یونیورسٹی، زکورہ کیمپس میں سات کووڈ کیئر سینٹرس قائم کیے گئے ہیں۔ حیدر پورہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی؛ انڈور اسٹیڈیم ہفت چنار - سری نگر؛ سنت نگر میں قائم شادی خانہ، حج ہاؤس بمنہ اور ایم اے روڈ پر واقع آئی ایم پی اے ہاسٹل کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ معمولی علامات کے مریضوں کو ان اضافی سہولیات میں جگہ دی جائے گی، جس میں آکسیجن کی کم فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں مثبت معاملات میں اضافہ کا رجحان جاری ہے، پیر کو 2،135 معاملات سامنے آئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اس وقت 20،601 فعال معاملات ہیں۔ مارچ میں اس طرح کے معاملات 600 سے کم ہوچکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.