ETV Bharat / state

Muharram Processions In Srinagar عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا ہے، اے ڈی جی پی وجے کمار - اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار

سرینگر میں دس محرم کے موقعے پر بوٹہ کدل سے لے کر زڈی بل تک عظیم الشان عاشورہ کا جلوس نکالا گیا۔اس سے قبل 8 محرم کو انتظامیہ نے 34 سال میں پہلی بار گرو بازار سے ایم اے روڈ سے ڈل گیٹ تک جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔

fullproof-security-provided-to-ashura-procession-in-srinagar-adgp
وام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا ہے،اے ڈی جی پی وجے کمار
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 3:10 PM IST

عوام کے تعاون سے ہی سب کچھ ممکن ہو پایا ہے،اے ڈی جی پی وجے کمار

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار نے سنیچر کے روز کہا کہ بوٹہ کدل سے امام باڈہ زڈی بل تک عاشورہ جلوس کے لیے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دورا ن ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ سرینگر میں عاشورہ جلوس کے پر امن انعقاد کے لئے فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شیعہ آبادی والے علاقوں میں درمیانی شب ہی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔ان کے مطابق ایک طویل عرصے کے بعد تاریخی جلوس کی اجازت دینا بدلتے ہوئے کشمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اس طرح کی تقریبات کے لیے سکیورٹی فراہم کرتی ہے لیکن "آخری کریڈٹ عوام کو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی یہ سب کچھ ممکن ہو پایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں اور سب کچھ پر امن طریقے سے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کے دو بجے سے ہی افسران تعینات تھے۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامیہ نے زمینی سطح پر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عزادر پر امن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور حضرت امام حسین(ع)کی عظیم شہادت کو یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو عام کیا جائے۔

مزید پڑھیں: Muharram Procession in Srinagar سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس برآمد، ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی

واضح رہے کہ انتظامیہ نے عاشورہ کے موقع پر بوٹہ کدل سے امام باڑہ زڈی بل تک عظیم الشان عاشورہ کے جلوس کی اجازت دی ہے۔اس سے قبل 8 محرم کو انتظامیہ نے 34 سال میں پہلی بار گرو بازار سے ایم اے روڈ سے ڈل گیٹ تک جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔شیعہ رہنماوں اور عزاداروں نے اس تاریخی فیصلے کے لئے ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.