ETV Bharat / state

ڈوڈہ: محکمہ جنگلات کے ملازمین پراسمگلروں کا حملہ - ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں

جموں و کشمیر کے ضلع ڈودہ کے تحصیل کاہراہ کے ٹانٹا درمن علاقے میں جنگلاتی رقبہ پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے گئے محکمہ جنگلات کے عملے پر اسمگلروں نے حملہ کردیا۔

ڈوڈہ: محکمہ جنگلات کے ملازمین پراسمگلروں کا حملہ

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:49 PM IST

Updated : Jul 29, 2020, 5:55 AM IST

فارسٹ کنزرویٹر چناب سرکل ستپال سنگھ نے بتایا کہ' ٹانٹا علاقہ میں محکمہ جنگلات کے چار ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ڈوڈہ: محکمہ جنگلات کے ملازمین پراسمگلروں کا حملہ

اُنہوں نے بتایا کہ ٹانٹا کے جنگلات میں اُن کو پتھر نکالنے اور غیر قانونی قبضہ کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد محکمہ نے پانچ ملازمین پر مشتمل عملہ کو علاقہ میں روانہ کیا۔

وہاں کچھ مخصوص لوگوں نے اُن کے اوپر حملہ کردیا جس کے نیتجہ میں ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں، اُن کا علاج ابھی مقامی اسپتال کاہراہ میں چل رہا ہے۔

محکمہ نے اس کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کرایا ہے۔ کنزرویٹر چناب سرکل نے بتایا وہ اس قسم کے غیر انسانی رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور جن بھی قصورواروں کی وقتی طور نشاندہی ہوئی ہے اُن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

'یہ نہرو اور شیخ عبداللہ کا زمانہ نہیں ہے'

ذرائع کے مطابق اس عمل میں محکمہ صحت عامہ کا ایک ملازم بھی شامل ہے مکمل تحقیات کے بعد وہ متعلقہ محکمہ کو اس کے خلاف کاروائی اور نوکری سے برخاست کرنے کی مانگ کریں گے۔

Last Updated : Jul 29, 2020, 5:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.