گذشتہ سات ماہ کے دوران پہلی بار جموں وکشمیر میں کووڈ 19 سے متعلق کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 121 تازہ کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس سے مثبت کیسوں کی تعداد 122،885 ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آخری بار 12 جون کا دن تھا جب جموں و کشمیر میں کوئی کووڈ سے متعلق موت کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ آج قریب سات ماہ کے وقفے کے بعد کووڈ سے متعلق اموات نہیں ہوئیں۔
122،885 واقعات کی مثبت معاملات میں سے 71،952 کشمیر سے اور 50،933 جموں ڈویژن سے ہیں۔ 121 نئے کیسوں میں سے 66 کا تعلق کشمیر ڈویژن سے ہے جبکہ 55 کا تعلق جموں ڈویژن سے ہے۔
کشمیر ڈویژن میں کل مثبت واقعات کی تعداد 71،952 ہوگئی ہے جن میں 69،936 صحتیاب ہو گئے ہیں اور ایک ہزار 200 کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ جموں ڈویژن میں کل مثبت معاملوں کی تعداد 50،933 ہے جن میں 49،408 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 712 اموات ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر میں فعال معاملات کی کل تعداد 1،629 ہے جن میں 815 کشمیری ڈویژن سے اور 813 جموں ڈویژن سے ہیں۔
مزید 174 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کل صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد 119،344 تک پہنچ گئی ہے جو کل کیسز کا 97.10 فیصد ہے۔