ETV Bharat / state

Hajj Preparation 2022 in J&K: حج تیاریوں سے متعلق ڈاکٹر عبدالسلام سے خصوصی گفتگو - India Hajj 2022 Quota

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ جموں و کشمیر حج کمیٹی کی جانب سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے، جس میں حج ہاؤس بمنہ میں دوردراز علاقوں کے حجاج کرام کے قیام و طیام اور ائیر پورٹ تک بسوں کی دستیابی کے علاوہ دیگر انتظامات بھی شامل ہیں۔ Exclusive interview Of Executive officer J&K Hajj Committee Abdul Salam

exclusive-interview-with-j-and-k-hajj-executive-officer-abdul-salam-on-hajj-preparation
حج تیاریوں سے متعلق ڈاکٹر عبدالسلام سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : May 24, 2022, 8:38 PM IST

سرینگر:امسال ملک بھر سے تقریباً 80 ہزار عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے ۔جن میں جموں وکشمیر اور لداخ کے تقریباً 6 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔ ایسے میں 5 جون کو جموں وکشمیر سے عازمین کا پہلا قافلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگا۔ India Hajj 2022 Quota

جموں وکشمیر حج کمیٹی نے تمام عازمین کے لیے کس طرح کی تیاریوں عمل میں لائی ہے ۔دیے گئے کوٹے کے علاوہ مزید کتنے عازمین بیت اللہ کی زیارت کریں گے،تربیت اور حج ہاوس بمنہ میں قیام وطیام کی کس طرح کی سہولیات دستیاب ہوں گے۔ اس سب پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے خصوصی گفتگو کی جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام سے۔Exclusive interview Of Executive officer J&K Hajj Committee Abdul Salam

: حج تیاریوں سے متعلق ڈاکٹر عبدالسلام سے خصوصی گفتگو
ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کہ جموں وکشمیر حج کمیٹی کی جانب سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے، جس میں حج ہاوس بمنہ میں دوردراز علاقوں کے حجاج کرام کے قیام و طیام اور ائیر پورٹ تک بسوں کی دستیابی کے علاوہ دیگر انتظامات بھی شامل ہیں۔ دیے گیے حج کوٹے اور قرعہ اندازی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 ہزار 2 سو 81 عازمین میں سے تقریبا 4 سو کے قریب ایسے افراد ہیں، جنہوں نے نہ تو اپنے پاسپورٹ جمع کیے ہیں اور نہ ہی کل رقم کی پہلی قسط ہی۔ ایسے میں انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے اور ان کے بدلے ویٹنگ لسٹ میں دیگر عازمین کو لیا گیا۔اس کے علاوہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے اب تک جموں وکشمیر کو مزید 3سو 50 حج سٹیں ملی ہیں، جن کو بھی پرُ کیا جاچکا ہے۔بات چیت کے دوران ایگزیکیٹو افسر عبدالسلام نے کہا کہ حج کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کے متعلق 20 مئی کو صوبائی کمشنر کی صدارت میں تمام متعلقین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جن میں حج ہاوس سے ائیرپورٹ تک بسوں کی دستیابی، حج ہاوس میں قیام وطعام کی سہولیات، کووڈ ویکسنیشن اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ عازمین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ حجاج کرام کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ امسال عازمین کی سہولیات کے لیے خصوصی ٹرینرز کے علاوہ حودام کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا جبکہ 150 عازمین کے لیے ایک حدام کو مقرر کیا گیا۔ویکیسن کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر حجاج کرام کے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ سرینگر میں ہی ایک خصوصی ٹیم کی نگرانی میں روانہ ہونے سے چند دن قبل ہی انجام دیے جائے گے اور ان میں نہ صرف کشمیر بلکہ لداخ اور جموں کے عازمین کے کورونا ٹسٹ بھی حج ہاوس میں کیے جائے گے، جس کے لیے لداخ اور جموں کے علاوہ کشمیر کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین کے قیام و طیام کے انتظامات حج ہاوس میں کیے گئے ہی ۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ حجاج کرام کو اپنی اپنی باری پر کیے جائے گے جس کے لیے باضابط طور انہیں مطلع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر عبدالسلام نے تمام عازمین پر زور دیا کہ وہ ان دنوں اپنے صحت کا خاص دھیان رکھیں۔ بھیڑ بھاڑ اوردیگر تقریبات میں جانے سے پرہیز کریں،ماسک اور کووڈ کے دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہے، کیونکہ خدانخواستہ کووڈ ٹسٹ کے دوران کوئی اگر عازم مثبت پایا گیا تو اس کا سفر محمود پر جانا منسوخ ہوگا۔ایسے میں سبھی عازمین کو اپنا سفر آسان بنانے کے لیے صحت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.