ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں چودہ جولائی تک موسم خشک رہنے کا امکان - کشمیر میں رات کا درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں 15 سے 17 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔ وہیں وادی میں 14 جولائی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ dry Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں چودہ جولائی تک موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 12:08 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 14 جولائی تک موسم خشک رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 14 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 15 سے 17 جولائی تک کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

دریں اثنا خشک موسم کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Monsoon Damage ہماچل میں موسلادھار بارش سے 80 لوگوں کی موت، 1050 کروڑ کا نقصان

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت14.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.