ETV Bharat / state

Arrest in Bemina Murder Case: بہو کے قتل میں سسرال کے 5افراد گرفتار - بمنہ قتل کیس

جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے بمنہ علاقے میں بہو کے قتل کے الزام میں شوہر سمیت اُسکے سسرال سے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔Inlaws arrested in murder of Woman in Srinagar

بہو کے قتل میں سسرال کے 5افراد گرفتار
بہو کے قتل میں سسرال کے 5افراد گرفتار
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 12:44 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے بہو کے قتل کے الزام میں شوہر، ساس اور نند سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ Five Arrested on Charges of woman in Bemina Srinagarحراست میں لیے گئے افراد میں حفیظہ بیگم اہلیہ غلام قادر ڈار، سمیعہ اہلیہ پرویز احمد ڈار، سائقہ اہلیہ یاسر احمد ڈار، پرویز احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار اور شاہنواز احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکنان نند ریشی کالونی، بمنہ شامل ہیں۔

سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں 27جون کو تسلیمہ بانو زوجہ شہنواز احمدد ڈارکے لواحقین نے رپورٹ درج کی کہ ان کی لخت جگر کی قدرتی موت نہیں ہوئی بلکہ اسے شوہر اور سسرال کے دوسرے افراد نے ملکر قتل کردیا۔ Daughter in law Murder case in Srinagar, Husband among 5 inlaws Arrestedپولیس نے ا س سلسلے میں دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ 38سالہ تسلیمہ بانو زوجہ شہنواز احمدڈار ساکنہ نُند ریشی کالونی بی، بمنہ کی اچانک او رغیرمتوقع طو پر سسرال میں موت واقع ہوئی تھی۔ سسرال والوں نے اسے اسپتال پہنچایا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

تسلیمہ کی موت کی خبر سن کر اسکے میکے والوں نے احتجاج کرتے ہوئے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کیا۔ Husband Arrested for Wife’s Murderپولیس نے اس معاملے میں سیکشن 174 Cr.PC کے تحت کارروائی شروع کی اور پوچھ گچھ کے دوران کچھ مشتبہ افراد خاص طور پر اس کے سسرال والوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ تسلیمہ کی موت قدرتی نہیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر/2022 109سیکشن 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔ ابتدائی طور پولیس نے مقتولہ کے شوہر، ساس اور نند سمیت کُل پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.