ETV Bharat / state

کووڈ-19: کشمیر کے چارلی چیپلن کا مزاحیہ ویڈیو پیغام

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 2:04 PM IST

ملک بھر میں جہاں شعراء، قلمکار، ادباء اور دیگر اہم شخصیات مہلک کورونا وائرس سے متعلق عوام کو بیدار کرنے کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں۔ کشمیر میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری ہیں۔

کشمیر کے چارلی چپللن کا ظریفانہ اندازمیں ویڈیو پیغام

کشمیر میں چارلی چیپلن کے نام سے مشہور مزاحیہ اداکار نذیر جوش بھی اس سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے کورونا وائرس کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے لیے ظریفانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کا اشتراک کیا جو کورونا وائرس کے تعلق سے معلوماتی بھی ہے اور دلچسپ بھی۔

جموں و کشمیر کلچرل اکادمی کی جانب ان دنوں مختلف سرگرمیاں انٹرنیٹ کے ذریعے ہی جاری ہیں اور اس دوران وہ شعراء، قلمکاروں، ادیبوں اور دیگر فنکاروں کے علاوہ اداکاروں کے ذریعے لوگوں تک آن لائن ایسے پروگرام پیش کررہے ہیں جس میں وہ لوگوں کو اس وبائی بیماری سے متعلق آگاہ کرتے ہیں اور ان سے احتیاطی تدابیر سے کام لینے کی تلقین کرتے ہیں۔

مشہور و معروف مزاحیہ اداکار نذیر جوش جو کئی برسوں سے مین سٹریم ٹیلی ویژن پردے سے غائب ہیں کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کی غرض سے اپنے منفرد انداز میں سوشل میڈیا پر نمودار ہوگئے۔

نذیر جوش جموں و کشمیر میں پچھلے دو دہائیوں تک ٹیلی-ویژن مزاح کے بادشاہ مانے جاتے تھے اور گھر گھر معروف تھے لیکن سالوں سے وہ دھیرے دھیرے اس سے تھوڑا سائیڈ لائن ہونے لگے اور گشتہ کئ سالوں سے وہ مزاحیہ پروگراموں میں وہ کم نظر آنے لگے تاہم کورونا وائرس پر اپنے اس منفرد پیغام پر وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر نمودار ہوگئے۔

نذیر جوش جو عرف عام میں وادی میں "احد راز" کے نام سے بھی معروف ہیں کا مزاحیہ انداز دوسرے کامیڈی اداکاروں سے بالکل مختلف اور جدا ہے اور وہ لوگوں کو ہنسانے کا ان کے پاس جو ہنر ہے اس میں نزیر جوش کا کوئی مقابلہ نہیں اپنے منفرد مزاحیہ انداز میں وہ کلچرل اکادمی کی جانب سے تیار کردہ اس چھوٹے اسکیٹ میں وہ لوگوں کو اس وائرس سے متعلق جانکاری فراہم کررہے ہیں اور ان سے گھروں کے اندر ہی بیٹھنے کی اپیل بھی کرتے دیکھے جاسکتے ہیں -

جموں و کشمیر اکادمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی اس پہل جس میں وہ کورونا وائرس سے متعلق مختلف طریقوں سے اور مختلف فنکاروں کے ذریعے سوشل میڈیا پہ لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا سامان بھی فراہم کرتے ہیں کی کافی سراہنا کی جارہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.