ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ووٹرز دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف ووٹ نہیں دے رہے، بی جے پی امیدوار کا دعویٰ - BJP candidate Ajaz Hussain - BJP CANDIDATE AJAZ HUSSAIN

بی جے پی امیدوار اعجاز حسین لال چوک اسمبلی حلقے پر کامیابی کے لیے پر امید ہے۔ ان کا مقابلہ اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اشرف میر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان امیدوار زہیب میر اور دیگر آزاد امیدواروں سے ہے۔

بی جے پی امیدوار اعجاز حسین
بی جے پی امیدوار اعجاز حسین (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 9:46 AM IST

بی جے پی امیدوار اعجاز حسین کے ساتھ خصوصی گفتگو (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر: جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور آج یعنی 25 ستمبر کو چھ اضلاع کی 26 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر فرحت نے لال چوک اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اعجاز حسین سے بات کی جنہیں اپنی جیت کے لیے پر امید ہے۔ اعجاز حسین کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کر کے ان کی انتخابی مہم کی قیادت کی۔

اعجاز حسین، جو سرینگر سے منتخب ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے رکن بھی ہیں، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ لال چوک اسمبلی حلقے کے ووٹرز انہیں اسمبلی میں اپنا نمائندہ منتخب کریں گے تاکہ وہ اس تجارتی مرکز کی ترقی انجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سرینگر میں منعقد ہوئی ریلی نے بی جے پی کارکنان کے حوصلے بلند کیے اور آج پارٹی کے ایجنٹ ہر پولنگ بوتھ پر موجود ہیں، جو پہلے انتخابات میں ممکن نہیں تھا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ان کا انتخاب پارٹی کے لیے عزت کا معاملہ بن سکتا ہے، انہوں نے کہا: ’’مجھے یقین ہے کہ میں لال چوک اسمبلی حلقے سے کامیابی حاصل کروں گا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو فخر محسوس کراؤں گا۔‘‘ اعجاز حسین کے لیے وزیر اعظم مودی نے لال چوک سرینگر میں انتخابی جلسہ منعقد کرکے عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔ بی جے پی امیدوار اعجاز حسین کا مقابلہ اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اشرف میر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان امیدوار زہیب میر اور دیگر آزاد امیدواروں سے ہے۔

دوسرے مرحلے کے انتخابات کے تحت آج پولنگ سرینگر، بڈگام، گاندربل کے اضلاع کے علاوہ جموں ڈویژن کے راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع کی 26 اسمبلی حلقوں میں ہو رہی ہے۔ سرینگر کے پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی چھوٹی اور معتدل قطاریں صبح پولنگ کے آغاز کے ساتھ ہی دیکھی گئیں۔ پہلے مرحلے میں 24 اسمبلی حلقوں میں 61 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ جاری - Second Phase of JK Polls

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.