ETV Bharat / state

CBI Questions Satya Pal Malik سی بی آئی نے ستیہ پال ملک سے دہلی آفس میں پوچھ گچھ کی - ستیہ پال ملک رشوت ستانی معاملہ

سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کو دو فائلوں کی منظوری کے لیے300 کروڑ کی رشوت کی پیشگی کے الزام میں آج نئی دہلی کے آفس میں پوچھ گچھ کی ہے۔ CBI Questions Satya Pal Malik

cbi-questioned-satya-pal-malik-over-allegations-300-crores-bribes-to-clear-two-files
سی بی آئی نے ستیہ پال ملک سے دہلی آفس میں پوچھ گچھ کی
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 6:11 PM IST

دہلی: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک سے دہلی آفس میں پوچھ گچھ کی ہے۔ ستیہ پال ملک مرکزی ایجنسی کے دہلی ہیڈکوارٹر میں سوال و جواب کے لیے آج حاضر ہوئے تھے۔سابق گورنر پر الزام ہے کہ جب وہ جموں و کشمیر کے گورنر تھے تو انہیں دو فائلوں کی منظوری کے لیے 300 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔CBI Questioned Satya Pal Malik

بتادیں کہ ستیہ پال ملک ملک کو 21 اگست 2018 کو جموں و کشمیر کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اکتوبر 2019 میں ان کا تبادلہ گوا کر دیا گیا تھا۔Ex Governor JK Satya Pal Malik

گزشتہ برس 17 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے راجستھان میں ایک تقریب میں رشوت ستانی کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹریز نے مجھے بتایا کہ آپ کو فائلوں کو کلیئر کرنے کے لئے 150 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔Satya Pal Malik’s bribery allegations

مزید پڑھیں: Satya Pal Malik Will Support Akhilesh الیکشن میں اکھلیش اور جینت کی حمایت کرونگا، ستیہ پال ملک

ستیہ پال ملک نے دعوی کیا کہ مجموعی طور پر انہیں دو بڑے صنعتی گھرانوں کی فائلوں کی منظوری کے لیے 300 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس معاملے کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سپرد کیا تھا۔اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کچھ واضح ہو کیونکہ اعلیٰ عہدے کے فرد نے ایسے الزامات لگائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.