ETV Bharat / state

Militant Arrested in Shopian شوپیان میں مطلوب عسکریت پسند گرفتار - Hizbul millitant arrested in Shopain

طویل عرصے سے سرگرم رہنے والے ایک عسکریت پسند جسکی شناخت ناصر احمد شیرگوجری عرف قاسم بھائی ولد علی محمد شیرگوجری ساکنہ ناگہ بل شوپیاں کو گرفتار کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 9:14 PM IST

Updated : Jan 22, 2023, 10:50 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے کافی عرصہ سے سرگرم ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق طویل عرصے سے سرگرم رہنے والے ایک عسکریت پسند جسکی شناخت ناصر احمد شیرگوجری عرف قاسم بھائی ولد علی محمد شیرگوجری ساکنہ ناگہ بل شوپیاں کو گرفتار کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق عسکریت پسند ناصر سال 2017 سے سرگرم تھا اور وہ کہی کیسز میں ملوث ہیں۔ ناصر کو فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر ایک ناکہ کے دوران گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کشمیر زون پولیس کا ٹویٹ
کشمیر زون پولیس کا ٹویٹ

اس کے علاوہ گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے سال رواں کے 20 جنوری کو ضلع کے چاڈورہ علاقے میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔ پولیس نےکہا کہ گرفتار عسکریت پسند کی تحویل سے ایک پستول سمیت اسلحہ و گولہ بر آمد کیا گیا۔ بیان میں گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت جہانگیر احمد نائیکو ولد غلام محمد نائیکو ساکن میمندر شوپیاں کے بطور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Millitant Arrested in Shopian شوپیاں میں ناکہ چیکنگ کے دوران عسکریت پسند گرفتار

Bandipora IED Blast Incident بانڈی پورہ آئی ای ڈی دھماکہ معاملہ حل، دو ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار

Last Updated : Jan 22, 2023, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.