اطلاعات کے مطابق پہاڑی ضلع بانہال میں پیر کی صبع ایک آلٹو کار جس کا نمبر jk22 b 2499 ہے۔ جموں سے سرینگر کی طرف آرہی تھی حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ گہری کھائی میں جاگری۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے قومی شاہراہ پر آج صبح بانہال میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت سہیل احمد ولد علی محمد خان، زبیدہ بیگم، نرگس جان اور علی محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ ضلع شوپیان کے رہنے والے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگ اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ بانہال منتقل کرایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک آلٹو کار حادثے کا شکار ہوئی، تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔