پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آر ایس پورہ کا رہنے والا رمن سنگھ Raman Singh, a resident of R S Pura فوجی لباس میں تھا جب اسے پولیس کی گشتی پارٹی نے باری برہمنا علاقے میں مشکوک حالات میں حرکت Moving under Suspicious Circumstances کرتے ہوئے دیکھا۔
ترجمان نے کہا کہ پوچھ گچھ پر یہ شخص فوج کا شناختی کارڈ پیش کرنے سے قاصر Unable to Produce an Army Identity Card تھا اور کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔
انہوں نےکہا کہ سنگھ سے پولیس والوں نے مختلف سوال کیے جس کے بعد وہ اپنے مقصد کے بارے میں مزید مشکوک ہو گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بعد میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی افسر نہیں ہے اور صرف ایک لیفٹیننٹ کا روپ دھار رکھا ہے۔