ETV Bharat / state

رامبن میں ٹاٹا سومو دریائے چناب میں جا گری، دو افراد لاپتہ - بچائو کارروائیاں شروع

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام ایک ٹاٹا سومو گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔

رام بن میں ٹاٹا سومو دریائے چناب میں جا گری، دو افراد لاپتہ

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 7:36 PM IST

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رام بن کے مضافاتی علاقہ مہڑ کے نزدیک سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کی شام قریب چھ بجے ایک ٹاٹا سومو سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد لاپتہ ہو گئے۔

بیان کہا گیا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی رام بن پولیس اور کیو آر ٹی ٹیم کے رضاکار جائے موقع پر پہنچے اور بچائو کارروائیاں شروع کیں۔

لاپتہ افراد کی شناخت مایا رام ولد سرنام چند، جو گاڑی کا ڈرائیور ہے، اور پرویندر سنگھ ولد چھڑک سنگھ ساکنان کومیت کے بطور ہوئی ہے۔

بیان میں ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان کے حوالے سے کہا گیا کہ اس حادثے میں دو افراد گذشتہ شام سے لاپتہ ہیں جو اس گاڑی میں حادثے کے وقت غالباً سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور تاریکی کی وجہ سے پیر کی شب بچائو کارروائیاں معطل کی گئی تھیں جنہیں منگل کی صبح بحال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.