ضلع رام بن کے بانہال میں طلباء کی شکایت ہے ٹاٹا سومو ڈرائیورز ان سے زیادہ کرایا لیتے ہیں۔ بانہال سے فاغو جانے والی تمام ٹاٹا سمو کے ڈرائیورز 25 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ سڑک سات کلو میٹر لمبی ہے۔ کچھ روز قبل یہاں کرایا بڑھایا گیا تھا۔
ایک طالبہ نے بتایا کہ 'کئی بار گاڑی کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پیسے دینے پر بھی گاڑی نہیں ملتی۔ اگر گاڑی نہیں ملتی ہے تو ہمیں کئی کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے۔
ایک دوسری طالبہ نے بتایا کہ 'ہمیں اسکول سے گھر جانے کے لیے 20 روپے کرایا دینا پڑتا ہے۔ یہاں پر سرکاری بس چلائی جانی چاہیے۔ اگر ہمیں گھر پہنچنے میں دیر ہو جاتی ہے تو گھر والے پریشان ہونے لگتے ہیں'۔ طالبہ نے مذید بتایا کہ 'ہم اسٹوڈنٹ ہیں، ہم اتنے پیسے کہاں سے لائیں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: بانہال: مسافروں کا ڈرائیورز پر دگنا کرایہ وصولنے کا الزام
اسکولی بچوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد جلد ایس آر ٹی سی بس فراہم کی جائے تاکہ انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وہیں، جب نمائندے نے ٹاٹا سمو ڈرائیورز سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ڈیزل 80 روپے لیٹر ہے اور ان کی جو ریٹ لسٹ ہے اس کے حساب سے کچھ بچت نہیں ہوتی ہے۔