ETV Bharat / state

رامبن: ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب امیدواروں میں جوش و خروش

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 3:22 PM IST

جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں کامیاب دیے گئے امیدواروں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں کی بہبودی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

رامبن: ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب امیدواروں میں جوش و خروش
رامبن: ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب امیدواروں میں جوش و خروش

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی 14 ضلع ترقیاتی کونسل نشستوں پر گپکار الائنس نے چھ، تین بھاجپا، دو کانگریس اور تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔

جیت درج کرنے کے بعد اپنے حلقہ کے رائے دہندگان کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں نے خوشی کا اظہار کیا، تاہم ضلع رام بن میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے چیئرپرسن کی نشست حاصل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بانہال اے سے آزاد امیدوار رابعہ حمید نے 805 ووٹوں سے کانگرس کی میسہ بشیر کو شکست دی، بانہال بی سے کانگریس کے امتیاز کھانڈے نے 204 ووٹوں سے آزاد امیدوار الیاس وانی سے جیت حاصل کی۔

بلاک بٹوت سے نیشنل کانفرنس کے جیگویر داس نے 225 ووٹوں سے بھاجپا کے سوامی راج سے سبقت حاصل کی، بلاک گاندھری سے نیشنل کانفرنس کی شمیمیہ اختر نے 474 ووٹوں سے بھاجپا کی کیلاشو دیوی کو شکست دی۔

بلاک کھڑی سے نیشنل کانفرنس کی گلشن پروین نے 1186 ووٹوں سے کانگریس کی ظریفہ بیگم کو ہرایا، گول بلاک سے نیشنل کانفرنس کے سخی محمد نے 3344 سے جیت درج کی۔ بلاک راجگڑھ سے نیشنل کانفرنس کے محمد شفیع نے 592 ووٹوں سے بھا جپا کے رمیش کمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بلاک رامبن اے سے بھاجپا کے راکیش کمار نے 630 ووٹوں سے راکیش مہناس سے جیت درج کی، بلاک رامبن بی سے بھاجپا کی رینوکہ کٹوچ نے 1884 ووٹوں سے کانگریس کی کیرتی لتا سے جیت حاصلکی۔ بلاک رامسو اے سے کانگریس کے بشیر احمد نے 1307 ووٹوں سے جیت درج کی۔

رامسو بی سے آزاد امیدوار فیاض احمد نائیک نے 543 ووٹوں سے، بلاک سنگلدان سے نیشنل کانفرنس کی شمشاد بانو نے سب سے زیادہ 6777 ووٹوں سے جیت درج کی۔

بلاک اکھڑال اے سے آزاد امیدوار بشیر احمد رونیال نے 1969 ووٹوں سے، اکھڑال بی سے بھاجپا کے بلیر سنگھ بالی نے 1669 ووٹوں سے جیت درج کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ جات میں لوگوں کی بنیادی سہولیت؛ سڑک، بجلی اور پانی کے علاوہ تعلیم اور طبی سہولیات پر بھی توجہ دیں گے۔

تاہم نیشنل کانفرنس کی شمشاد بانو نے دعوی کیا کہ انکی پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ضلع میں ابھر کر سامنے آئی ہے اس لحاظ سے چیرمین ان ہی کی پارٹی کا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.