ETV Bharat / state

رام بن: جمعیت اہلحدیث کے تحصیل سطح کے انتخابات منعقد

پہاڑی ضلع رام بن میں جمعیت اہلحدیث حلقہ پوگل پرستان کے لئے صدر کے انتخابات میں جاوید سلفی کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔

رام بن: جمعیت اہلحدیث کے تحصیل سطح کے انتخابات منعقد
رام بن: جمعیت اہلحدیث کے تحصیل سطح کے انتخابات منعقد
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 6:16 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن میں جمعیت اہلحدیث کی جانب سے تحصیل سطح کے انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

رام بن: جمعیت اہلحدیث کے تحصیل سطح کے انتخابات منعقد

انتخابات میں تحصیل پوگل پرستان کے 13حلقوں کے نمائندوں نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی تاہم آخری مرحلے میں دو مد مقابل امیدواروں نے نامزدگی واپس لی اور اس طرح تحصیل صدر پوگل پرستان (اکھڑہال) کے لیے جاوید سلفی بلا مقابلہ کامیاب قرار دئے گئے۔

اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جمعیت اہلحدیث سے وابستہ ممبران کے علاوہ دیگر کئی کارکنان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر اور خطہ پیر پنچال میں سال کی پہلی برف باری

انتخابات میں کامیابی کے بعد تقریب حلف برداری بھی منعقد کی گئی، جس میں نو منتخب صدر کو جمعیت کے آئین کے مطابق کام کرنے اور تنظیم کے تئیں وفاداری کا حلف دلایا گیا۔

انتخاب و حلف برداری تقریب مرکزی جامع مسجد اہلحدیث اکھڑہال میں منعقد کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.