ETV Bharat / state

رامبن میں محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج - رام بن

ضلع رامبن کے اکھڑہال، پوگل پرستان میں مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ 'علاقے میں جنگلی جانور کھلے عام گھومنے سے خوف ہراس کا ماحول ہے'۔

رام بن میں محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Jun 19, 2019, 8:00 PM IST

اکھڑہال کے صدر بازار میں احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں جنگلی جانور دن دہاڑے گھوم رہے ہیں، ان کی فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور ’’محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔‘‘

رام بن میں محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی برسوں سے جنگلی جانور خصوصاً ریچھ بستیوں میں آکر فصلیں تباہ کر رہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے کئی بار محکمہ وائلڈ لائف کو اس بارے میں با خبر کیا، ’’تاہم اس جانب محکمہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔‘‘

احتجاجی افراد کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح دن دہاڑے جنگلی جانوروں کے کھلے عام گھومنے سے علاقے میں خوف ہراس کا ماحول ہے، لوگ گھروں کے اندر رہنے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں۔

احتجاج کرنے والے لوگوں نے اکھڑہال میں ایک کنٹرول روم کا قیام عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔

Intro:تحصیل پوگل پریستان کے علاقوں میں جنگلی جانوروں کاقہر

Body:تحصیل پوگل پریستان کے علاقوں میں جنگلی جانوروں کاقہر
ضلع رام بن کے تحصیل پوگل پریستان (اکھڑہال ) میں جنگلی جانوروں کا قہر سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پوگل پریستان (اکھڑہال)میں آئے روز جنگلی جانوروں کا قہر بر پا ہوا ہے جس کے خلاف آج اکھڑہال کے صدر بازار میں احتجاجی مظاہرے کیا گیا ۔مظاہرین نے نمائندے کےساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ جنگلی جانوگزشتہ چار پانچ برسوں سے لگا تار لوگوں کی فصلوں کو تہس نہس کر دیتے ہیں اور کئی لوگوں کی جانیں بھی لے چکے ہیں لیکن محکمہ وائلڈ لائف نے ان جنگلی جانوروں کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اُٹھا ئے ہیں جس کے بعد عوام مجبور ہوکر آج احتجاج کیا اور احتجاجیوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت سے مانگ کی کہ آج کل دن میں بھی ریچھ نمودار ہوتے ہیں اور والدین اپنے بچوں کو سکول بھی جانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں کیونکہ آج کل فصل بہت بڑی ہو چکی ہے اور ریچھ کسی نہ کسی جگہ پر بیٹھا رہتا ہےجس سے بچوں کو بہت زیادہ خطرہ ہے ۔ احتجاجیوں نے حکومت سے مانگ کی کہ محکمہ وائلڈ لائف کا کنٹرول روم اکھڑہال میں ہو نا از حد ضروری ہے تاکہ جو جنگلی جانروں کی وجہ سے حادثات اور فصلوں کو نقصان ہورہا ہے اس میں کمی واقع ہوتی ۔

Conclusion:تحصیل پوگل پریستان کے علاقوں میں جنگلی جانوروں کاقہر
Last Updated : Jun 19, 2019, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.