جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے شیر بی بی، بانہال علاقے میں منگل کی شام ایک لاش برآمد ہونے کے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
رام بن پولیس نے متوفی کی شناخت ریاست اترپردیش کے عرفان احمد شیخ کے طور پر کی ہے۔
مزید پڑھیں:
پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔