ہائی وے کے کھلتے ہی کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دنیش کمار نامی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ 'خراب موسم اور چٹانوں کے گرنے کی وجہ سے انہیں کئی روز تک ہائی وے پر ہی رہنا پڑتا ہے جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔
واضح رہے کہ خراب موسم اور چٹانوں کے گرنے کے باعث جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ بند رہتی ہے اور مسافروں کو ایک روز کا سفر طے کرنے کے لیے دو سے تین روز لگ جاتے ہیں۔