ETV Bharat / state

Indian Army Felicitated Agniveers بھارتی فوج نے اگنی ویر کے پہلے بیچ کو اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 9:12 AM IST

بانہال میں بھارتی فوج نے 17 اگنی ویروں کو اعزاز سے نوازا ۔ Indian Army Felicitated First Batch Of Agniveers

Etv Bharat
Etv Bharat
بھارتی فوج نے اگنی ویر کے پہلے بیچ کو اعزاز سے نوازا

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال قصبہ سے تعلق رکھنے 17 اگنی ویروں کے گروپ کو بھارتی فوج نے اعزاز سے نوازا، ان اگنی ویروں کو بھارتی فوج کی جانب سے ٹریننگ دی گئی اور ان اگنی ویروں نے امتحان کے تمام مراحل کو کامیابی کے ساتھ پاس کیا تاکہ وہ فوج کا حصہ بن سکے۔ اگنی پتھ اسکیم کو مرکزی حکومت نے سماج کے ان نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا تھا جو فوج میں جاکر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے اگنی پتھ اسکیم کے بارے میں آگاہی مہم چلائی گئی جس میں ضلع رامبن کے پہاڑی علاقے کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں تین مختلف مقامات پر بھرتی سے قبل تربیت، پری میڈیکل جانچ اور تحریری امتحان کے لیے کوچنگ دی گئی۔

بالآخر، اپنی استقامت اور مسلسل کوششوں سے، 17 مقامی نوجوانوں نے ایلیٹ سیکیورٹی فورس کا حصہ بننے کے لیے بھرتی کے عمل کو پورا کیا۔ 12 فروری 2023 کو، بھارتی فوج کی جانب سے بانہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام قابل اگنی ویروں کو مبارکباد پیش کی گئی اور پیشہ ور سپاہی بننے کے لیے ان کے مستقبل کے سفر کے بارے میں رہنمائی کی۔ اس تقریب میں سرپنچ، میڈیا کے نمائندے اور تمام کامیاب امیدواروں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے بھارتی فوج کے اقدامات اور نوجوانوں کی سیکورٹی فورسز میں شمولیت، روشن مستقبل اور معاشرے کی تشکیل کی رہنمائی کے لیے ان کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi on Agniveer Scheme اگنی ویر آر ایس ایس کا آئیڈیا ہے، اجت ڈوبھال اسے نوجوانوں پر تھوپ رہے ہیں، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.