ETV Bharat / state

رام بن: پانی حاصل کرنے کے لیے لوگ میلوں کا سفر کرنے پر مجبور

’’جما دینے والی سردی ہو یا جھلسانے والی گرمی، ہمیں روزانہ پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔‘‘

رام بن: پانی حاصل کرنے کے لیے لوگ میلوں کا سفر کرنے پر مجبور
رام بن: پانی حاصل کرنے کے لیے لوگ میلوں کا سفر کرنے پر مجبور
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 2:52 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن کے دینی بلاک کی پنچایت کنٹھی میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رام بن: پانی حاصل کرنے کے لیے لوگ میلوں کا سفر کرنے پر مجبور

پنچایت کنٹھی کے وارڈ نمبر 2 کے رہائشیوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین کی عدم توجہی کے سبب کثیر آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین کی غفلت شعاری اور اپنے فرائض کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام نہ دینے کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہر روز تقریباً 5 کلومیٹر پُر خطر پہاڑی راستہ عبور کر کے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سخت سردی ہو یا جھلسا دینے والی گرمی، ہمیں روزانہ پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: رامبن: انتظامیہ کو راج گڑھ- کاستی گڑھ روڈ پر توجہ دینے کی ضرورت

انہوں نے محکمہ جل شکتی سمیت منتخب عوامی نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’سیاسی رہنما محض ووٹ حاصل کرنے کے لیے علاقے کا رخ کرتے ہیں، بجلی، پانی اور سڑک کا وعدہ کرکے ووٹ حاصل کرتے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد کوئی سیاسی رہنما پلٹ کر دوبارہ نہیں دیکھتا۔‘‘

لوگوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران سے علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.