ETV Bharat / state

Rajouri Firing Incident ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا - جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عام شہری کی بہیمانہ اور وحشیانہ ہلاکت پر زبردست تشویش اور رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیاہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 5:54 PM IST

جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے راجوری میں فوجی کیمپ کے باہر دو عام شہری کی بہیمانہ اور وحشیانہ ہلاکت پر زبردست تشویش اور رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیاہے۔ انہوں نے واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل حقائق کو عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے اور خاطیوں کو قرارواقعی سزا دی چانی چاہئے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مہلوک شہریوں کے لواحقین کیلئے انصاف کی مانگ کی اور حکومت سے اپیل کی کہ ان کے لواحقین کی امداد کے علاوہ گھر کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے۔ انہوں نے زخمی ہوئے شہری کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی اور حکومت پر زور دیا کہ موصوف کو بہتر علاجہ و معالجہ کو یقینی بنایا جائے۔ پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا اور صدرِ صوبہ یوتھ اعجاز جان نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: DIG Rajouri On Civilians Killing راجوری میں شہریوں کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی، ڈی آئی جی

Rajouri Civilians Killing راجوری میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.