ڈی سی راجوری، وکاس کنڈل نے سب ڈویژن سندربنی کے تحصیلدار آفس، تحصیل سپلائی آفس اور ٹریژری سمیت دیگر دفاتر کا اچانک معائنہ DC Rajouri Visits Several Govt Offices in Sundarbani کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران ملازمین کی حاضری اور دفاتر کا ریکارڈ چیک DC Rajouri Sundarbani visitکیا۔
یہ بتائے جانے پر کہ کچھ دفاتر کی عمارتیں خستہ حال ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے دفاتر کا ریکارڈ جمع رکھنے اور کام کام کی انجام دہی میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں، ڈی سی نے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں کام کے آؤٹ پُٹ کو بڑھانے کے لیے مربوط انداز میں کام کریں تاکہ فلاحی اسکیموں سمیت سرکاری دفاتر کا بھرپور فائدہ عوام الناس کو پہنچ سکے۔
- مزید پڑھیں: DC Rajouri Reviews Implementation of SOPs : ڈی سی راجوری نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا
ڈی سی راجوری نے سبھی محکمہ جات سے عوامی شکایات کا فوری طور ازالہ کرنے کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔