ETV Bharat / state

CM Ashok Gehlot On Rural Sports ریاستی حکومت دیہی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرکے نئے کلچر کو جنم دے رہی ہے - راجستھان میں دیہی کھیلوں کی حوصلہ افزائی

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت دیہی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرکے ریاست میں کھیلوں کے ایک نئے کلچر کو جنم دے رہی ہے۔CM Ashok Gehlot On Rural Sports

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 21, 2022, 3:29 PM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر اور ریاست میں دیہی کھیلوں کے مہاکنبھ کا انعقاد کرکے دیہی کھیلوں کو فروغ دے کر ریاست میں ایک نئے کھیل ثقافت کو جنم دے رہی ہے۔27 اگست سے شروع ہونے والے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے آج یہ بات سوشل میڈیا کے ذریعے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کی سرکاری ملازمتوں میں تقرری دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ CM Ashok Gehlot On Rural Sports

انہوں نے کہا کہ حکومت عزم کے ساتھ کھیلوں کی ترقی کے لیے بڑے فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’مجھے یقین ہے کہ راجستھان جلد ہی ملک میں کھیلوں میں سب سے آگے ہوگا۔' 5 اکتوبر تک ہونے والے دیہی اولمپک گیمز میں کبڈی، شوٹنگ بال، والی بال، ٹینس بال کرکٹ، کھوکھو اور ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں تقریباً 30 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ان گیمز میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور ہر عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot Hits BJP ٹرکوں میں بھر کر پیسے بی جے پی کے دفتر پہنچتے ہیں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.