رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے جے پور میں عوام کا ہجوم مکانوں کی چھتوں پر نظر آیا۔
چاند کا دیدار کرنے کے بعد میں عالمی وبا کورونا وبا کے خاتمے کی دعائیں بھی کی گئیں، وہیں مقدس ماہ کے تعلق سے جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے مسلم عوام سے اپیل کی کہ تمام لوگ ماہ رمضان میں بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور اس وائرس کے خاتمے کی دعا کریں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں ہی عبادت کریں چونکہ جامع مسجد شہر قلب میں واقع ہے اور اس علاقے میں رات کا کرفیو ہے۔ سبھی لوگوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں ہی نماز ادا کریں اور اس دوران بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔