یہ تمام احتجاجی مظاہرہ امبیڈ کر رائٹ پارٹی آف انڈیا کہ بینر تلے منعقد ہوا۔ اس احتجاجی مظاہرہ کے تحت صوبہ گورنمنٹ ہوسپٹل چوراہے پر دھرنا دیا گیا۔
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت تیز، دیکھیں ویڈیو وہیں جےپور میں صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا گیا۔اس دوران شہریت ترمیمی قانون کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لکھی ہوئی تختیاں لے رکھی تھی اور یہاں پر جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔اس احتجاجی مظاہرے میں الگ۔ الگ تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ۔ ساتھ عام عوام نے شرکت کی۔وہیں جےپور کلیکٹر کو میمورنڈم دیتے وقت یہاں سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طریقے سے شہریت ترمیمی قانون لایا گیا ہے اس قانون کو ختم کیا جائے۔
اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے الگ۔ الگ تنظیموں کے ذمہ داروں کے مطابق سی اے اے، این آر سی کے ساتھ ہم این پی آر کی بھی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کالے قانون کو واپس لے۔