ETV Bharat / state

راجستھان میں 561 نئے کیسز، مزید نو اموات - کورونا سے جےپور

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے آج 561 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 44 ہزار کے آس پاس پہنچ گئی۔ وہیں اس سے نو اور لوگوں کی موت ہونے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بھی سات سو کے پار پہنچ گئی۔

راجستھان میں 561 نئے معاملوں کے ساتھ نو اور مریضوں کی موت

author img

By

Published : Aug 2, 2020, 2:10 PM IST

محکمہ صحت کی موصول رپورٹ کے مطابق ان نئے معاملوں کے سامنے آنے سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 43 ہزار804 ہوگئی۔کورونا سے جےپور میں پانچ اور اجمیر میں تین اور ناگور میں ایک مریض کی موت ہوجانے سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 703 پہنچ گئی۔

نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 100 معاملے کوٹہ میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ جے پور اور بیکانیر میں 77-77 ،پالی 58،باڈمیر49،سیکر43 ،اجمیر40 ،ناگور33 ،اودے پور30 ،باراں 24،سروہی15 ،کرولی اور پرتاپ گڑھ میں چھ چھ اور ڈونگر پور میں تین نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس سے دارالحکومت جے پور میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 5624 ہوگئی۔اسی طرح اجمیر میں 2010 ،باراں 163،باڈمیر1480 ،بیکانیر 2108، ڈونگرپور601 ،کرولی 357،کوٹہ 1913، ناگور1481 ،پالی 2705 ، پرتاپ گڑھ 182، سیکر 1106 ، سروہی 894، اور اودے پور میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 1334 پہنچ گئی۔

ریاست میں اب تک سب سے زیادہ 7014 معاملے جودھپور میں سامنے آچکے ہیں۔ریاست میں اب تک کورونا جانچ کےلئے 15 لاکھ 53 ہزار 942 نمونے لئے گئے جن میں 15 لاکھ سات ہزار 518 کی رپورٹ منفی پائی گئی جبکہ 2620 کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ریاست میں اب تک 30 ہزار 710 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور 29 ہزار 222 کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.