ETV Bharat / state

Fight In Ajmer Dargah درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - Action Against Khadim of Ajmer Dargha

خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811ویں عرس کے موقع پر درگاہ میں مبینہ نعرے بازی اور مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ جس سے متعلق ناگور درگاہ کے متولی نے قصور واروں اور درگاہ کے خادموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Nagaur Dargah Khadim Statement

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 10:45 AM IST

خادموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اجمیر: حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں عرس مبارک کے موقع پر ہفتے کے روز کچھ زائرین نے قابل اعتراض نعرے لگائے جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ خواجہ غریب نواز کی درگاہ کی شاہجہانی جامع مسجد میں مبینہ نعرے بازی کی گئی۔ درگاہ کے خادموں نے اس پر اعتراض کیا تو زائرین غصہ ہو گئے اور پھر ان کے درمیان بحث ہوگئی یہ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ خادموں اور زائرین کے درمیان مارپیٹ ہوگئی۔ یہ معاملہ درگاہ کے باہر مارکیٹ تک جا پہنچا۔ اس پورے معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس کے بعد درگاہ کے خادموں کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان بازی کا دور شروع ہوگیا ہے۔ اسی درمیان ناگور درگاہ کے متولی نے حکومت ہند اور ریاستی حکومت سے خادموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

راجستھان کے ضلع ناگور میں واقع حضرت سید سیف الدین عبدالوہاب جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے سجادہ نشین متولی سید صداقت علی جیلانی نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کی شاہجہانی مسجد میں نعرے بازی اور مارپیٹ کی مذمت کی ہے۔ متولی سید صداقت علی نے ایک ویڈیو جاری کر کے حکومت ہند اور ریاستی حکومت سے اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کی حفاظت اور خادموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سید صداقت علی کا کہنا ہے کہ اجمیر شریف کے تقدس کو پامال کیا گیا اور درگاہ کی شاہجہانی مسجد کی بے حرمتی کی گئی اس کو مد نظر رکھتے ہوئے قصورواروں کے خلاف حکومت کو سخت کارروائی کرنا چاہیے اور زائرین کی حفاظت پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : Fight In Dargah بریلوی طبقے پر خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں مار پیٹ کرنے کا الزام

Fight In Ajmer Dargah خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں مار پیٹ کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.