راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جے پور ہیریٹیج میونسپل کارپوریشن Jaipur Heritage Municipal Corporation کی جانب سے گزشتہ شب ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے شعرا نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر جےپور ہیریٹیج مونسپل کارپوریشن کی میئر منیش گرجر کو مدعو کیا گیا تھا۔ جبکہ شعرا میں ڈاکٹر میرٹھی، رضا صدائی، شائستہ، وسیم راشد، شبانہ شبنم، جاوید نیازی سمیت دیگر نے شاعروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
پروگرام کا آغاز نعت پاک سے ہوا جبکہ شاعروں نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔ کسی نے اپنے محبوب سے کہا "آئینہ دیکھنا تو بھول گئی، تیری تصویر دیکھ لوں" تو کسی نے کہا 'تسکین وابسطہ تیرے نام کے ساتھ، نیند بھی آجاتی ہے کانٹوں کے ساتھ' تو کسی نے کہا 'گنہگار ہوں در پر اپنے بلا لو' اس طرح سے تمام شاعروں نے سامعین کی خوب دل جوئی کی۔
وہیں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے لوگوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ہندو مسلم ایکتا پر زور دیا۔