ملک بھر میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس وبا نے اب تک لاکھوں لوگوں کی زندگی چھین لی ہے۔ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند کی جانب سے عوام کی حفاظت کے لیے گائیڈ لائن جاری کی جا چکی ہے۔ اجمیر شریف میں بھی اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے زائرین کو خصوصی پیغام درگاہ شریف سے دیا جا رہا ہے۔
اجمیر میں ضلع پولیس اور درگاہ کے خادموں نے نظام گیٹ پر عام لوگوں کو ماسک تقسیم کیے اور عوام سے ویکسین لینے کی اپیل کی۔
خادم حاجی سید عمران چشتی نے زائرین سے اپیل کی کہ درگاہ علاقے میں ماسک لگائے اور سماجی دوری قائم رکھیں۔ ساتھ ہی انہون نے عوام سے ویکسین لینے کی گزارش بھی کی۔
اس موقع پر حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے باہر ماسک تقسیم کرتے وقت درگاہ پولیس اسٹیشن کے سی آئی دلبیر سنگھ سمیت درگاہ کے عہدیدران بھی موجود رہے۔