کھاٹو شيام جی اور دانتا رام گڑھ تحصیل کی 19 پنچایتوں سے 264 مدھیہ پردیش کے مزدوروں کو روڑ ویز بسوں سے جھالاواڑا روانا کیا گیا ہے۔ جہاں سے وہ اپنے گاؤں میں پہنچیں گے۔
اس دوران علاقے کے افسران نے مزدوروں کو کھانے کے لیے کچھ سامان دیا۔ ان مزدوروں کو روانہ کرنے سے پہلے سبھی کی اسکریننگ کی گئی اور اس کے بعد انہیں بسوں میں بٹھایا گیا۔
علاقے کے ذمہ داران نے بتایا کہ پانچوں بسوں کو سینیٹائز کر کے ہی ان میں مزدوروں کو روانہ کیا گیا ہے۔ یہ سبھی مزدور یہاں سے جھالواڑا جائیں گے اور پھر وہاں سے مدھیہ پردیش کے لیے وانا ہوں گے۔