جھگڑے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس پر ایک فریق کے لوگوں نے فائرنگ کرکے پتھراؤ کردیا۔ اس سے پہلے یہ اتوار کو بھی جھگڑے کرچکے تھے۔ پولیس آج صبح چھ بجے پتھراؤ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کرنے گئی تو پولیس پر پھر سے پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔
اس معاملے میں لکشمن گڑھ پولیس نائب سپرنٹنڈنٹ بھوپیندر شرما سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو چوٹیں آئیں۔ اس کے بعد پولیس وہاں سے واپس آگئی اور کئی تھانوں کی پولیس بائی کا باس پہنچی اور ملزمین کی گرفتاری کی کوشش کی اور دبش دی گئی۔
اس کے بعد بھی وہاں پولیس اور گاؤں والوں میں جھگڑا ہوا جس میں کئی گاؤں والوں کو چوٹیں آئی ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پارس دیشمکھ بھی موقع پر پہنچ گئےہیں اور معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔
بائی کا باس میں 20بیگھہ زمین کے سلسلے میں دو فریقوں میں کافی سال سے تنازعہ چل رہاتھا۔
دیشمکھ نے بتایا کہ 'جسرام کی زمین پر قبضہ تھا۔ اتوار کو پولیس پر پتھراؤ کیاگیا۔ جس پر مقدمہ درج کرکے صبح ملزمین کو گرفتار کرنے گئی تو پولیس ٹیم پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں دو خواتین سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔