اس موقع پر جلوس نکالا گیا جو ڈھائی دن کا جھونپڑا اندركوٹ سے شروع ہوا۔ جلوس درگاہ کے بڑے نظام گیٹ پہنچنے پر خادموں کی تنظیم انجمن یاد گار، درگاہ کمیٹی، کانگریس اور بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے لیڈروں وغیرہ نے پھولوں کی بارش کر کے جلوس کا خیر مقدم کیا۔
صوفی انٹر نیشنل سوسائٹی کی سرپرستی میں منعقد ہ جلوس میں پیغمبر حضرت محمد سے منسلک کئی جھا نکیوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
جلوس درگاہ بازار سے دھان منڈي، دہلی گیٹ، گنج، مہاویر سرکل ہوتا ہوا رشی گھاٹی پر اختتام پزیر ہوا، جہاں حضرت پیغمبر محمد کے پیغامات پر روشنی ڈالی گئی اور لوگوں کو تبرک دیا گیا۔
اس موقع پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے۔
اس سے قبل سنیچر کی شب شاديانے بجا کر اور توپ چلاكر جشن کا آغاز کیا گیا ۔
نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا اور صوفی معین الدین حسن چشتی کی مزار پر غلاف پیش کیا گیا۔